اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نے سری لنکا میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

27 Jul 2023
27 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی اور اعزاز حاصل کرلیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو اننگز اور 222 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرتے ہوئے قومی ٹیم سب سے زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی۔

گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے سری لنکا میں پانچویں ٹیسٹ سیریز جیت کر ریکارڈ بُک میں اپنا نام درج کرلیا ہے۔

اس سے قبل سری لنکا میں آسٹریلیا، انگلینڈ نے 4،4 جبکہ بھارت نے 3 اور جنوبی افریقہ نے 2 مرتبہ سیریز اپنے نام کی تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے