اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی: قومی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت مل گئی

28 Jul 2023
28 Jul 2023

(ویب ڈیسک) بھارت میں ہونیوالی ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم کو این او سی مل گیا ۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایشین چیمپئن ٹرافی میں شرکت کیلئے ہاکی ٹیم کو این او سی جاری کر دیا، چیمپئن شپ 3 اگست سے بھارت کے شہر چنئی میں شروع ہوگی۔

ذرائع کے مطابق این او سی متعلقہ وزارتوں اور دیگر متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا، پاکستان کے علاوہ ایونٹ میں بھارت، جنوبی کوریا، جاپان، چین اور ملائیشیا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان اپنی مہم کا آغاز 3 اگست کو ملائیشیا کے خلاف میچ سے کرے گا، چیمپئن شپ کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے