اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

دنیا چڑھتے سورج کی پجاری، کسی سے زیادہ امیدیں تکلیف دیتی ہیں: وینا ملک

25 Jul 2023
25 Jul 2023

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ کسی سے وابستہ امیدیں اگر ٹوٹ جائیں تو بہت دکھ ہوتا ہے۔

اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ دنیا چڑھتے سورج کی پجاری ہےجب آپ عروج پر ہوں تب آپ کے بہت سے دوست ہوتے ہیں جبکہ زوال کے دنوں میں آپ کا سایہ بھی ساتھ چھوڑ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی سے زیادہ امیدیں لگانے کی قائل نہیں کیونکہ جب کسی سے جڑی امید ٹوٹتی ہے تو یہ بڑا تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔ جو دل کو اچھا لگے وہی کرتی ہوں۔

وینا ملک کا مزید کہنا تھا کہ کسی کی بلا وجہ مداخلت یا تنقید کو خاطر میں نہیں لاتی اور اپنے کام سے کام رکھتی ہوں، شوبز سے دور ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، میں کم کم اس لئے نظر آتی ہوں کہ میں صرف معیاری کام کی قائل ہوں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے