اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پنجاب سنسر بورڈ نے فلم ’باربی‘ کی سنیماؤں میں نمائش کی اجازت ایک دن بعد واپس لے لی

25 Jul 2023
25 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پنجاب سنسر بورڈ نے ہالی ووڈ مووی ’باربی‘ کی سنیما گھروں میں نمائش کی اجازت ایک دن بعد واپس لے لی۔

سنسر بورڈ پنجاب نے 20 جولائی کو فلم باربی کی نمائش کی اجازت دی، ڈسٹری بیوٹر نے سنیما انتظامیہ کو آگاہ بھی کردیا لیکن اگلے ہی روز فلم کی نمائش روک دی گئی۔

محکمہ ثقافت نے فلم کی نمائش روکنے کا سرکلر جاری کردیا لیکن سنیما انتظامیہ کو آگاہ نہ کیا گیا۔

لاہور کے سب سے بڑے سنیما کے جنرل مینجر نے بتایا کہ جمعہ کو فلم کی نمائش شروع کی گئی، آگاہ کیے بغیر ضلعی انتظامیہ نے ہفتے کے روز سنیما سیل کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کے پاس گئے تو انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے ملنے کو کہا، اے ڈی سی کی مصروفیت کے باعث سنیما ابھی تک سیل ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے