اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار شادی میں جانے کے پیسے لیتے ہیں، سونیا حسین کا اعتراف

25 Jul 2023
25 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اعتراف کیا ہے کہ اداکار شادی میں جانے کے پیسے لیتے ہیں۔

اداکارہ سونیا حسین حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان تابش ہاشمی نے سوال کیا کہ مجھ سے کہا جاتا ہے کہ سلیبرٹیز کو شادیوں میں شرکت کے پیسے ملتے ہیں؟کیا یہ سچ ہے؟

میزبان کے سوال پر اداکارہ نے اعتراف کیا کہ شوبز شخصیات کو شادی میں شرکت کرنے کے پیسے ملتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایسی شادیوں میں سلیبرٹیز کو دُلہا دُلہن کا دوست بن کر تصویر کھنچوانی ہوتی ہے اور شوبز شخصیات ان شادیوں میں شرکت کے لاکھوں روپے لیتے ہیں۔

اداکارہ نےمزید بتایا کہ وہ اب تک ایسی کسی شادی میں شریک نہیں ہوئیں کیونکہ انہیں بغیر کسی کو جانے پہنچانے کہیں کسی تقریب میں شرکت کرنا بہت عجیب لگتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے