اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار فیروز خان کا شرمین عبید کیخلاف دائر کیس سے متعلق بڑا فیصلہ

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(ویب ڈیسک)اداکار فیروز خان نے شرمین عبید کیخلاف دائر کیس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اداکار فیروز خان نے سماجی پلیٹ فارم ٹوئٹر پر لکھا کہ میں شرمین عبید کے کیس کو مزید بڑھانا نہیں چاہتا،میں نے سیکھا ہے آزادی ایک نعمت ہے،اور اللہ بہت مہربان ہے۔قبل ازیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان پر ہونے والی تنقید پر فیروز خان نے کہا تھا کہ میں اپنے مداحوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ علیزہ کو اکیلا چھوڑ دیں، جو کچھ بھی ہوا وہ ہمارے درمیان تھا اور اب ہمارے درمیان کچھ نہیں رہا۔

واضح رہے کہ  نامور فلمساز شرمین عبید اور فیروز خان کے درمیان تنازع اس وقت شروع ہوا جب فیروز خان اور علیزہ سلطان کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی اور اداکار کی سابقہ اہلیہ نے فیروز خان پر تشدد کے الزامات لگائے تھے جب کہ اکتوبر 2020 میں علیزہ سلطان کی عدالت میں جمع کروائی گئی تشدد کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے