اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

محبت آفاقی ہوتی ہے، سرحدوں اور سیاست کا پابند کرنا درست نہیں: ہمایوں سعید

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی سپرسٹار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ محبت آفاقی ہوتی ہے، اسے سرحدوں اور سیاست کا پابند کرنا درست نہیں ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار  نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بدقسمتی سے پاکستانیوں اور بھارتیوں کو ایک دوسرے کے ملک میں سفر کرنے کا ویزا نہیں ملتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تقریباً ناممکن ہو گیا ہے کہ پاکستانی اور انڈین ایک دوسرے کے ملک کا سفر کر سکیں، یہ درست نہیں ہے، محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور ہمارے سیاستدانوں کو یہ بات سمجھنی چاہئے۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ دونوں ملک کے عوام کا لہجہ اور زبان ایک جیسی ہے اور دونوں کے رشتہ دار ہر ملک میں رہتے ہیں چنانچہ ان کے درمیان پابندی نہیں ہونی چاہئے۔

ہمایوں سعید نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایشیا کپ 2023 سے دونوں ممالک کے درمیان ویزا حاصل کرنے میں کچھ سہولت پیدا ہوگی جس سے لوگوں کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے