اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی اداکارہ عینی جعفری بھارتی فلم کوک میں جلوہ گر ہونے کو تیار

22 Jul 2023
22 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ عینی جعفری اب بالی وڈ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

اداکارہ عینی جعفری جنہوں نے پاکستانی فلم بلُو ماہی، میں ہوں شاہد آفریدی سمیت پاکستانی ڈراموں میں بھی کام کیا اب برطانیہ میں بننے والی بالی وڈ کی نئی فلم کوک کا حصہ بن گئیں ہیں، بھارتی فلم ساز صارم مومن نے اس فلم کی ہدایات دیں اوراسے تحریر کیا ہے۔

عینی جعفری نے ایک نیوز ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا ہے کہ یہ فلم آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی، فلم کی عکس بندی برطانیہ کے شہر سٹروک آن ٹرینٹ میں کی گئی ہے۔

عینی جعفری کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہونی چاہیے، گذشتہ 10 برسوں کے دوران کئی انڈین پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے مجھے کام کی پیش کش کی تاہم کئی وجوہات کی بنا پر پراجیکٹ مکمل نہ ہوسکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے