اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ٹی وی میزبان ساحر لودھی شاہ رخ خان کے معترف،تعریفوں کے پل باندھ دیے

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(ویب ڈیسک)ٹی وی میزبان ساحر لودھی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان بہت اچھے شخص اور خوبصورت شخصیت کے مالک ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں ساحر لودھی  کا کہنا تھا کہ میری شکل شاہ رخ خان سےملتی ہے، مجھے  ان کے ساتھ ملائے جانے پر کبھی کسی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ لوگوں نے اب شاہ رخ سے متعلق سوال کرنا کم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلتا تھا تو رنگ سانولا ہو گیا تھا جس پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ مجھے اللہ نے بولنے کی صلاحیت دی جس کی وجہ سے اس فیلڈ میں کامیاب ہوا۔

ساحر لودھی کا مزید کہنا تھا کہ میں ریٹنگ کی جنگ میں کبھی بھی شامل نہیں رہا، میں جہاں ہوں وہاں ریٹنگ آتی ہے جبکہ  کچھ لوگ مجھے اس لیے دیکھتے ہیں کہ وہ مجھ سے نفرت کرتے ہیں ، کچھ لوگ اس لیے کہ بہت زیادہ نفرت کرتے ہیں اور کچھ اس لیےدیکھتے ہیں کہ وہ مجھ سے پیار کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے