اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایمرجنگ ایشیا کپ: پاک بھارت فائنل سے قبل بابراعظم کی کھلاڑیوں سے ملاقات

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایمرجنگ ایشیا کپ کے پاک بھارت فائنل سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں مفید ٹپس دیں۔

اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان شاہینز اور بھارت اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیسٹ سکواڈ اور پاکستان شاہینز ٹیم ان دنوں کولمبو میں ہی ہیں، پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی پاکستان شاہینز ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور اتوار کو بھارت اے کیخلاف فائنل سے قبل ٹپس دیں۔

کولمبو میں جاری ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، فائنل اتوار کو پاکستان شاہینز اور بھارت اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے