اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین کراٹے چیمپئن شپ: پاکستان کے اویس نے بھارتی فائٹر کو ہرا دیا

22 Jul 2023
22 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد اویس کو بھارتی فائٹر کے خلاف اپنی پہلی کامیابی کے بعد دوسرے راؤنڈ میں شکست ہوگئی۔

محمد اویس نے پہلی فائٹ میں انڈیا کے ارون پربھاکرن کو شکست دی، انڈین کراٹیکا کے خلاف اویس کی جیت کا سکور تین - ایک رہا۔

بعدازاں ان کا مقابلہ چائینیز تائپے کے چین ژی آن سے ہوا جس نے اویس کو ہرادیا۔

اویس کو تائپے کے کھلاڑی نے چھ - دو سے شکست دی، اویس سے قبل گزشتہ روز نعمت اللہ بھی میڈل نہیں جیت سکے تھے۔

اس سے قبل ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز ہوا تھا، پہلے روز نعمت اللہ کاتا اور کومیتے کے پہلے راؤنڈ میں ہی شکست کھا گئے۔

کومیتے 67 کے جی میں نعمت اللہ کو ترکمانستان کے بیر یاو نے شکست دی۔ کاتا میں نعمت اللہ 37.8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں چھٹے نمبر پر رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے