اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

محرم الحرام : الحمرا میں یوم عاشورہ تک کمرشل ڈرامے بند رہیں گے

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(ویب ڈیسک) لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے دونوں کمپلیکسز ٗ الحمرا مال اور الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں محرم الحرام کے احترام میں یوم عاشورہ تک کمرشل ڈرامے بند رہیں گے۔

الحمرا اکیڈمی آ ف پرفارمنگ آرٹس کی میوزک کی کلاسز بھی بند رہیں گی، سربراہ الحمرا محمد سلیم ساگر نے اس حوالے سے کہا کہ ہماری دُنیا اور آخرت کی کامیابی اسوہ حسنہ ؐ اور فلسفہ حسین ؓپر عمل کرنے سے عبارت ہے۔

نواسہ رسولؐ نے اپنے افکار و کردار سے انسانی قدروں کی عظمتوں کا علم بلند کیا،حضرت امام حسین ؓ کی جدوجہد ظلم کے خلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے،اہل بیت کے ساتھ محبت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جز ہے،محرم الحرام ہمیں قربانی اور حق سچ پر کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا نے نئے اسلامی سال کی آمد کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ہجری سال ملک وقوم کی فلاح وبہبود کے ساتھ الحمرا، اپنی اقدار، تہذیب وتمدن اور اس سے وابستہ افراد (فنکاروں) کی خوشحالی کا باعث ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے