اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جنت مرزا کے بعد انکی بہن علشبہ کی منگنی بھی ٹوٹ گئی

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر جنت مرزا کے بعد ان کی بہن علشبہ کی منگنی بھی ٹوٹ گئی۔

جنت مرزا کی بہن اور مشہور ٹک ٹاکرعلشبہ انجم کی منگنی عفان ملک سے خوب دھوم دھام سے ہوئی تاہم اب ان کے سابق منگیتر نے رشتہ ختم کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

پہلے علشبہ اور عفان ملک کے سوشل میڈیا اکاونٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر ڈیلیٹ ہوئیں۔ پھر ان دونوں ٹک ٹاکرز نے ایک دوسرے کو فالو کرنا بھی چھوڑ دیا۔ جس کے بعد سے ان دونوں کے فینز میں بے چینی بڑھنے لگی ۔ اب عفان ملک کی ہی ایک پوسٹ پر کسی فین نے پوچھ ہی لیا کہ کیا آپ دونوں کی منگنی ٹوٹ گئی ہے۔ جواب میں عفان ملک نے منگنی ختم ہونے کی تصدیق کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے