اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

آئمہ بیگ کے نئے گانے ’فنکاری‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ کا نیا گانا ’فنکاری‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شہرت سمیٹنے لگا۔

فنکاری‘ میں تنہائی اور خواہشات کے تھیم کو اجاگر کیا گیا ہے اور وہ ٹویٹر میں پر ٹرینڈ کررہا ہے، مداح اسے بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر صارفین آئمہ بیگ کی مسحور کن آواز، گانے کے بول اور دلفریب مناظر کو دل کھول کر داد تحسین پیش کررہے ہیں۔

آئمہ بیگ کا گانا ریلیز ہوتے ہی ٹویٹر پر موضوع بحث بن گیا اور گلوکارہ کی صلاحیت  اور مہارت کو ڈسکس کیا جارہا ہے۔

گلوکارہ نے مداحوں کی طرف سے گانے کو ملنے والی پذیرائی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ’فنکاری‘ پر اس گرم جوش ردعمل نے ان کو مزید حوصلہ دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے