اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ ریما خان فریضہ حج کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گئیں

27 Jun 2023
27 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گئیں۔

مکہ المکرمہ میں اپنے روحانی سفر کے دوران اداکارہ نے مختلف تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں تاکہ ان کے مداح باخبر رہ سکیں۔ایک تصویر کے ساتھ ریما خان نے لکھا کہ زندگی وہی ہے جیسے اس کو بنایا جائے، ہر کسی کو اپنی راہ خود تلاش کرنی ہوتی ہے اور وہ مکہ میں خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہیں۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ساتھ فنکارہ نے لکھا کہ وہ لوگ عظیم ہیں جن کو زندگی میں تکالیف ملیں لیکن وہ دوسروں کیلئے تکلیف نہیں بنتے، مداح ریما خان کے روحانی سفر پر جہاں انہیں مبارکباد پیش کررہے ہیں وہیں ان سے دعاؤں کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے