اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کاہنہ: دو موٹرسائیکلوں کی ٹرالی سے ٹکر، 3 بہن بھائی جاں بحق

26 Jun 2023
26 Jun 2023

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں تین بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے صوئے آصل کے قریب دو موٹرسائیکلیں سڑک کنارے کھڑی اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 3 بہن بھائی جاں بحق جبکہ ماں اور دو بیٹے زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا، جاں بحق ہونے والوں میں 17 سال احد، 19 سالہ حسن اور 9 سالہ فضا شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار فیملی رائیونڈ سے روڑہ بوگن گاؤں فوتگی میں شرکت کے لیے جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے