اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بارشی پانی کے نکاس کیلئے انتظامیہ متحرک، کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ

26 Jun 2023
26 Jun 2023

(لاہور نیوز) موسلادھار بارش کے بعد شہر کی مختلف شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، ضلعی انتظامیہ سڑکوں پر نکاس آب کے لیے متحرک ہو گئی۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ڈی سی کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے آپریشن کا جائزہ لیا، محمد علی رندھاوا نے  تمام افسران کو نشیبی علاقوں سے نکاسی آب مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا شہریوں کے مکمل ریلیف تک کام جاری رکھا جائے۔

ڈی سی لاہور نے شہریوں کے نام پیغام میں کہا کہ شہر بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں، درختوں اور کمزور چھتوں سے دور رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے