اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹکٹ ہولڈر ملک وقار کا پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان، سیاست کو خیر باد

24 Jun 2023
24 Jun 2023

(لاہور نیوز) لاہور کے حلقہ پی پی 146 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ملک وقار نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

ٹکٹ ہولڈر ملک وقار نے 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی اور پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔

اپنے پیغام میں ملک وقار کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے اور پاکستان کے تحفظ کی علامت ہے، وزیر آباد واقعہ کے بعد بھی عوام اور ورکرز کو اکسایا گیا اور  شرپسند عناصر کی حوصلہ شکنی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا چئیرمین پی ٹی آئی جس طرح عوام اور اداروں کو ایک دوسرے کے سامنے لانے کی کوشش کر رہے تھے تو اس کے نتیجے میں 9 مئی کا واقعہ ہونا ہی تھا۔

 انھوں نے مزید کہا کہ وہ پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں اور سیاست کو بھی خیرآباد کہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے