اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چودھری شجاعت حسین کا انجینئر امیر مقام کو فون، خیریت دریافت کی

24 Jun 2023
24 Jun 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی جانب سے وزیر اعظم کے مشیر انجنیئر امیر مقام پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے امیر مقام کو ٹیلی فون کر کے خیریت بھی دریافت کی۔

مصطفیٰ ملک نے مزید کہا کہ اللّہ پاک کا شکر ہے انجینئر صاحب حملے میں محفوظ رہے، ملک کسی حادثے کا متحمل نہیں ہو سکتا، امیر مقام ایک بہادر انسان ہیں ڈرنے والے نہیں، ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ق) مصطفیٰ ملک نے مزید کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے