اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کا تمام پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان

24 Jun 2023
24 Jun 2023

(دویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ن لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

مفتاح اسماعیل نے سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کے نام خط میں سندھ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے کے علاوہ تمام پارٹی کمیٹیوں سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اب میں انتخابی سیاست میں سرگرم نہیں رہوں گا، نہ صرف پارٹی بلکہ حکومت میں بھی ذمہ داریاں سونپنے پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں، پارٹی قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے میرے ساتھ انتہائی مہربان رویہ اور خیال رکھا، میں ان کی حمایت اور اعتماد کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سماجی طور پر منصفانہ اور معاشی طور پر مستحکم پاکستان دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتا ہوں، میری آپ کے لیے، پارٹی کے لیے اور تمام لیڈروں کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے