اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لندن: وزیراعظم شہباز شریف کی پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات

24 Jun 2023
24 Jun 2023

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر نگران سیٹ اپ کے قیام اور دیگر معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات خوشگوار رہی، منیجنگ ڈائریکٹر کو بتا دیا پاکستان نے تمام شرائط پوری کر دیں، اب بورڈ لیول معاہدہ ہو جانا چاہیے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ معاملات خوش اسلوبی سے طے کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی آئندہ ماہ وطن واپسی متوقع ہے، نوازشریف کی لیگل ٹیم نے بھی ان کی واپسی کاعندیہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ لندن سے دبئی جائیں گے، جہاں سے ان کی سعودی عرب روانگی بھی ممکن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے