اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آصف زرداری سے محسن نقوی، ذکاء اشرف کی ملاقات، سابق صدر کراچی لوٹ گئے

24 Jun 2023
24 Jun 2023

(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ، پی سی بی کے متوقع چیئرمین ذکاء اشرف نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے پارٹی رہنماؤں کے کاموں سے متعلقہ تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ بلا تفریق سب کو سہولتیں دی جائیں گی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو پنجاب کے بجٹ کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے پی سی بی کے متوقع چیئرمین ذکاء اشرف نے بھی علیحدہ ملاقات کی، ذکاء اشرف نے آصف علی زرداری کو پی سی بی سے متعلقہ بریفنگ دی۔

دریں اثنا سابق صدر آصف علی زرداری ایک روزہ دورہ مکمل کرکے لاہور سے کراچی واپس لوٹ گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے