اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسلم لیگ ن نے انٹراپارٹی انتخابات کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی

23 Jun 2023
23 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے انٹراپارٹی انتخابات کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی الیکشن کی رپورٹ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن کی جانب سے جمع کروائی گئی، مسلم لیگ ن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات ایک سال سے زائد عرصہ کی تاخیر سے کرائے گئے۔

رپورٹ میں الیکشن کمیشن کو بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چھ عہدوں کے لیے بلا مقابلہ انتخابات ہوئے، انٹراپارٹی الیکشن میں پارٹی صدر میاں شہباز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز بلا مقابلہ منتخب ہوئیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل احسن اقبال، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء تارڑ بھی بلامقابلہ منتخب ہوئے، سیکرٹری فنانس اسحاق ڈار اور انفارمیشن سیکرٹری مریم اورنگزیب بلامقابلہ منتخب ہوئیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے بروقت انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے سے متعلق درخواست زیر سماعت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے