اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری

22 Jun 2023
22 Jun 2023

(لاہور نیوز) سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں بڑھا دیں، 28 جون بروز بدھ کو بھی چٹھی کا اعلان کر دیا۔

حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن پر نظرثانی کے بعد 28 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کی منظوری دیدی، منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے سرکاری چھٹیوں کا نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سطح پر عید پر 3 روز کی سرکاری چھٹی ہوگی، وفاقی ملازمین کیلئے بدھ سے جمعہ تک چھٹی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ میں چھ روز کام کرنے والے دفاتر کیلئے چار چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، 6 روز کام کرنے والے دفاتر کیلئے 28 جون سے یکم جولائی بروز بدھ تا ہفتہ چھٹی ہو گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے عیدقرباں کی تین روزہ تعطیلات 29 جون تا یکم جولائی کا اعلان کیا تھا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے