اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دامن اور ہاتھ صاف ہیں ، 9 مئی میں ملوث نہیں: شاہ محمود قریشی

23 Jun 2023
23 Jun 2023

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دامن صاف ہے، ہاتھ صاف ہے، 9 مئی میں ملوث نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دامن صاف ہے ہاتھ صاف ہے، 9 مئی کے کسی معاملے میں نہ ملوث تھا اور نہ ہوں، میں نو مئی کو اسلام آباد میں موجود ہی نہیں تھا میں کراچی میں تھا۔

جتنی دفعات لگائی گئیں مجھ پر وہ لاگو نہیں ہوتیں ، کہا گیا میں نے اور اسد عمر نے عدالت سے راہ فرار اختیار کی، فیصلہ سنایا گیا چل کر گاڑی تک آئے کسی کو گرفتار کرنا تھا کرلیتا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں تھانہ ترنول میں درج مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نےاسدعمراورشاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے پولیس کو اسد عمر اورشاہ محمودقریشی کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی اور دس جولائی تک پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے