اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی آئی اے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل، 61 ہزار 467 حجاج سعودی عرب پہنچ گئے

23 Jun 2023
23 Jun 2023

(ویب ڈیسک) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی جانب سے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کراچی تا جدہ آپریٹ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز کے ساتھ ہی قبل از حج آپریشن مکمل ہوگیا ، قومی ایئر لائن کی کل 268 پروازوں کے ذریعے 61،467 حجاج کرام حجاز مقدس پہنچے  جبکہ ان پروازوں کے ذریعے سے تقریبا 41 ہزار سرکاری حجاج، 19 ہزار پرائیوٹ حجاج اور 600 خدام مدینہ منورہ اور جدہ روانہ ہوئے۔

پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 21 مئی سے ہوا تھا جو 22 جون تک جاری رہا ، پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور پشاور سے براہ راست روانہ ہوئیں ، سکھر، رحیم یار خان اور کوئٹہ سے حجاج نے براستہ کراچی، جدہ کا سفر کیا۔

پی آئی اے کی حج پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 94 فیصد رہا جبکہ 268 پروازوں میں سے 249 پروازیں وقت پر یا وقت سے کچھ دیر پہلے ہی روانہ ہوئیں ، پورے حج آپریشن میں صرف 19 پروازیں مختلف وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوئیں ۔

حج آپریشن میں بروقت روانگی کے اعلیٰ تناسب پر سی ای او پی آئی اے نے متعلقہ ٹیموں کو شاباش دی ۔ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کا آغاز 2 جولائی سے ہوگا جو 2 اگست تک جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے