اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں واٹر ٹیرف میں اضافے کی منظوری

22 Jun 2023
22 Jun 2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کے دور میں ایک اور مہنگائی بم گرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں واٹر ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

میٹنگ منٹس جاری ہونے کے بعد آئندہ مالی سال کے آغاز میں نیا ٹیرف نافذ العمل کیا جائے گا۔ واسا لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان میں نیا واٹر ٹیرف نافذ کیا جائے گا۔ کمرشل، انڈسٹریل اور سرکاری دفاتر کے ٹیرف میں بھی اضافے کی منظوری دی گئی۔

ڈرافٹ کے مطابق جنرل سٹور، ہارڈ ویئرشاپ، میڈیکل سٹور، ٹیلر شاپ ماہانہ اوسطاً 1303 روپے واسا کو بل ادا کریں گے۔ سکول، کالج، اکیڈمیز ، ڈاکٹر کلینک، پراپرٹی ڈیلر، سٹیل گرل مینوفیکچر ماہانہ اوسطاً 3258 روپے بل ادا کریں گے۔ پرائیویٹ ہسپتال، کلینک، لیبارٹری، ملک شاپس، حمام، دھوبی گھاٹ ماہانہ 5345 روپے پانی کا بل دیں گے۔ ریسٹورنٹ، پلاسٹک مینوفیکچر، شوز مینوفیکچر، پاور لوم، ماچس فیکٹری ماہانہ 7435 روپے پانی کا بل ادا کریں گے۔ ایک ہزار مربع فٹ پر واقع ریسٹورنٹ، فاؤنڈری سٹیل مل، ربڑ مل ماہانہ 10455 روپے پانی کا بل دیں گے۔ سیمنٹ، پائپ فیکٹری، گھی اور آئل مل ماہانہ 13480 روپے پانی کا بل ادا کریں گی۔

پنجاب کابینہ کے میٹنگ منٹس جاری ہونے کے بعد نیا ٹیرف نافذ کر دیا جائے گا تاہم بجلی کے بلوں ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اضافے کے تناسب میں پانی کے بلوں کے ٹیرف میں کمی یا زیادتی بھی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے