اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام مختلف پروفیشنل امتحانات کے نتائج کا اعلان

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے زیراہتمام ایم بی بی ایس اور مختلف پوسٹ گریجوایٹ پروفیشنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق سیکنڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سپلیمنٹری امتحانات 2022ء میں 43 میڈیکل کالجوں کے 867 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 679 پاس جبکہ 175 فیل ہوئے۔ ماسٹران پبلک ہیلتھ سالانہ امتحانات میں 45 امیدواروں میں سے 13 پاس ہوسکے۔

خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کیلئے ایم ڈی سائیکاٹری فائنل امتحانات میں دونوں امیدوار کامیاب جبکہ سنٹرل انڈکشن کے تحت ایم ڈی ڈرماٹالوجی انٹرمیڈیٹ پہلے سالانہ تحریری امتحان میں 6 امیدوار پاس ہوئے۔

مزید برآں ایم ڈی پلمانالوجی انٹرمیڈیٹ میں تین اور گیسٹرو انٹرالوجی میں ایک امیدوار کامیاب ہوا۔ نشتر میڈیکل کالج ملتان سے ایم ایس پیڈیاٹرک سرجری فائنل امتحانات میں بھی ایک امیدوار کامیاب ہوسکا۔ تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے