اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

گریڈ بیس کے اساتذہ ڈسپیرٹی ریڈکشن مہنگائی الاؤنس کے حصول کے لیے میدان میں آ گئے

07 Jun 2023
07 Jun 2023

(لاہور نیوز) گریڈ بیس کے اساتذہ ڈسپیرٹی ریڈکشن مہنگائی الاؤنس کے حصول کے لیے میدان میں آ گئے۔ مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں احتجاج کا بھی کہہ دیا۔

سینئر کالجز اساتذہ نے گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ میں پریس کانفرنس کی۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ وفاقی اور دیگر ملازمین کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کا اعلان کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹریٹ ملازمین ڈیڑھ سو فیصد تک الاؤنس لے رہے ہیں۔ دیگر محکموں کے ملازمین چالیس فیصد تک ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس لے رہے ہیں۔

اساتذہ نے کہا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 20 اساتذہ محض چند سو روپے الاؤنس لے رہے ہیں۔ گریڈ انیس سے بیس میں ترقی پانے پر ملازمین کو 39 ہزار تک تنخواہ میں کمی کاسامنا ہے۔ 40 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جائے۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ چالیس فیصد الاؤنس کے لیے دو سال سے مطالبہ کر رہے ہیں۔ مطالبہ نہ مانا گیا تو احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے