07 Jun 2023
(ویب ڈیسک) لاہور بورڈ نے پرائیویٹ طلباوطالبات کے لیے جماعت نہم کی رجسٹریشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
لاہور بورڈ کی جانب جاری کردہ شیڈول کے مطابق نویں جماعت کی رجسٹریشن کے خواہشمند پرائیویٹ طلباء و طالبات 15 جولائی تک بغیر لیٹ فیس داخلہ جمع کروا سکیں گے ، پرائیویٹ طلباوطالبات کو 1630 روپے جمع کرانے ہونگے، مذکورہ فیس میں 1000 روپے رجسٹریشن، 530 روپے پروسیسنگ اور 100 روپے سپورٹس فیس شامل ہے۔
15 جولائی کے بعد ڈبل فیس کے ساتھ رجسٹریشن 31 جولائی تک جمع کروائی جاسکے گی، 31 جولائی کے بعد 50 روپے یومیہ جرمانہ وصول کیا جائے گا، رجسٹریشن کیلئے لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔
واضح رہے کہ پرائیویٹ طلبا و طالبات کو ناظرہ قرآن پاک بمعہ ترجمہ بطور لازمی مضمون پڑھنا ہو گا۔