اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب حکومت سے شاہ محمود قریشی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب

05 Jun 2023
05 Jun 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی کو نو مئی کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے اور مقدمات کی لسٹ فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شاہ محمود قریشی کی بیٹی گوہر بانو کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواستگزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی سابق وزیر خارجہ اور سیاسی جماعت کے اہم رہنما ہیں، خدشہ ہے نو مئی کے بعد درج کسی خفیہ مقدمے میں پولیس شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلے گی، نو مئی کے واقعات کے بعد درج خفیہ مقدمات کی معلومات فراہم کی جائیں۔

درخواستگزار نے ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ عدالت شاہ محمود قریشی کو نو مئی کے بعد خفیہ مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے، عدالت نے پنجاب حکومت سے شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کل تک طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے