اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ملت پارک میں گھر سے دو کمسن بھائیوں کی لاشیں برآمد

04 Jun 2023
04 Jun 2023

(لاہور نیوز) ملت پارک کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھر سے دو کمسن بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔

پولیس کے مطابق 5 سالہ ارتضیٰ اور 3 سالہ راحیل کی لاشیں آٹا رکھنے والے صندوق سے برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز دونوں کمسن بھائیوں کے اغواء کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرایا گیا تھا، اغواء کی ایف آئی آر کمسن بھائیوں کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق مختلف پہلوؤں سے قتل کے اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، جلد حقائق سامنے آجائیں گے اور مجرموں کو گرفتار کر لیں گے۔

 دوسری جانب آئی جی پنجاب  نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے