اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کے ہوشربا انکشافات

05 Jun 2023
05 Jun 2023

(لاہور نیوز) نو مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔

جناح ہاؤس حملے میں ملوث گرفتار ملزم علی رضا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اوکاڑہ سے حملے کی نیت سے لاہور آیا، پارٹی قیادت کی تقاریر فوج دشمنی کا سبب بنیں، نو مئی کو طے شدہ پلان کے مطابق جناح ہاؤس پر حملہ کیا گیا۔

ملزم نے بتایا کہ پلان میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جن میں حسان نیازی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری وغیرہ شامل تھے انکے ساتھ مل کر لاہور کور کمانڈر ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ کا حصہ بنے۔

شرپسند علی رضا نے مزید کہا کہ یہ سب پارٹی قیادت کی ان تقاریر کا نتیجہ ہے جو انہوں نے فوج کےخلاف کی ہوئی تھیں جن سے متاثر ہو کر ہم لوگوں نے یہ سب کچھ کیا اور جلاؤ گھیراؤ کا حصہ بنے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے