اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.09 قیمت فروخت : 904.72
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243300 دس گرام : 208600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223023 دس گرام : 191215
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2935 دس گرام : 2519
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی کیسز کے فیصلوں میں قانونی نکات کو نظرانداز کیا گیا: اینٹی کرپشن پنجاب

03 Jun 2023
03 Jun 2023

(لاہور نیوز) گوجرانوالہ کی عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو بری کرنے کے حکم پر اینٹی کرپشن پنجاب کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی ہے، عدالت کے فیصلے میں تکنیکی پوائنٹ ہے  کہ وزیر اعلیٰ کی گرفتاری کا طریقہ ٹھیک نہیں حقائق کے برعکس ہے، پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ نہیں بلکہ سابق وزیر اعلیٰ ہیں۔

اینٹی کرپشن نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی کو تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، اینٹی کرپشن تحریک انصاف کے صدر کے کیسز کے فیصلوں پر اپیل میں جا رہی ہے، دونوں فیصلے قانون کی روح کے متصادم ہیں، کرپشن میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے مزید کہا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کیسز کے دونوں فیصلوں میں اہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا گیا ہے، دونوں مقدمات ٹھوس شواہد کی بنیاد پر درج کئے گئے تھے، امید ہے اپیل میں دونوں فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے