اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی چھوڑنے والے اراکین کا 'ڈیموکریٹس' گروپ بنانے کا اعلان

04 Jun 2023
04 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑنے والے ہم خیال اراکین نے "ڈیموکریٹس" کے نام سے گروپ کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی حکومت کے سابق صوبائی وزراء ڈاکٹر مراد راس اور ہاشم ڈوگر کی زیر صدارت تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے والے ہم خیال اراکین کا اجلاس ہوا جس میں گروپ کا نام فائنل کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہم خیال اراکین جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ فی الحال نہیں جائیں گے، اراکین ڈیموکریٹس کے نام سے اپنی الگ شناخت رکھیں گے، گروپ میں آنے والے اراکین کی شناخت بھی فی الحال ظاہر نہیں کی جائے گی،الیکشن کمیشن میں گروپ کو رجسٹرڈ نہیں کروایا جائے گا۔

ڈیموکریٹس گروپ کے اہم رکن  ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ الگ گروپ کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائیں گے، مسلم لیگ،  پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں بھی شمولیت نہیں کی جائے گی، سب لوگوں سے رابطے میں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے