اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صوبے میں پنجاب جرنلسٹس پروٹیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی گئی، عامر میر

22 May 2023
22 May 2023

(لاہور نیوز) صحافی برادری کے تحفظ کی خاطر پنجاب کی نگران حکومت کا بڑا فیصلہ آ گیا۔

صوبے میں پنجاب جرنلسٹس پروٹیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی گئی۔ نگران وزیر اطلاعات عامر میر کی کاوشوں سے محکمہ داخلہ پنجاب نے کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ کمیٹی کی منظوری پنجاب کی کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے دی۔

اس موقع پر عامر میر کا کہنا ہے کمیٹی صحافیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی تحقیقات اور انکا ازالہ کرے گی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل لیگل پنجاب کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی میں صدر پی ایف یو جے، صدر پی یو جے اور صدر لاہور پریس کلب بھی شامل ہیں۔ پی جے ایس سی پنجاب چیپٹر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریڈم نیٹ ورک بطور ممبر کمیٹی میں شامل ہیں۔

عامر میر نے مزید کہا کمیٹی صوبے میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ کمیٹی ضلعی پولیس افسران اور صحافیوں کے درمیان رابط کار کے طور پر بھی کام کرے گی۔ کمیٹی صحافیوں کے ساتھ ہونے والی کسی بھی زیادتی پر ایکشن تجویز کرے گی۔ کمیٹی صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات کا جائزہ لے کر مناسب اقدامات کیا کریگی ۔ کمیٹی کا مقصد جرنلسٹ کمیونٹی کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ کیئر ٹیکر گورنمنٹ میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے