اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 323.88 قیمت فروخت : 324.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.65 قیمت فروخت : 375.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.38 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.17 قیمت فروخت : 74.31
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.71 قیمت فروخت : 909.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7853 دس گرام : 6740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ہر منٹ دنیا بھرمیں 8 زچہ و بچہ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں: ڈبلیو ایچ او

11 May 2023
11 May 2023

(ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والی نئی رپورٹ کے مطابق 2015 کے بعد سے عالمی سطح پر دورانِ حمل اموات میں کمی میں پیشرفت رکی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہر سال 45 لاکھ ماؤں اور بچوں کی دورانِ حمل، دورانِ پیدائش یا پیدائش کے ایک ہفتے بعد موت واقع ہوجاتی ہے۔ یہ تعداد ہر سات سیکنڈز میں ہونے والی ایک موت کے برابر ہے۔

اقوامِ متحدہ کی ایجنسی نے ایک بیان میں بتایا کہ جن اسباب سے اکثریتی اموات واقع ہوتی ہیں اگر مناسب دیکھ بھال میسر ہو تو ان سے بچا جاسکتا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر آنشو بینرجی نے پریس ریلیز میں کہا کہ دنیا بھرمیں ناقابلِ قبول بلند شرح سے حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے اور کووڈ-19 وبا نے ان کو صحت کےحوالے سے ضروریات مہیا کرنے میں مزید مشکلات پیدا کی ہیں۔

گزشتہ آٹھ برسوں میں بقا کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ رپورٹ میں لگائے گئے اندازے کے مطابق ہر سال دو لاکھ 90 ہزار خواتین کی حمل کے سبب پیش آنے والی پیچیدگیوں سے موت واقع ہوتی ہے، 19 لاکھ بچوں کی موت دورانِ حمل(28 ہفتوں کے حمل کے بعد) واقع ہوجاتی ہے اور 23 لاکھ نوزائیدہ بچے پیدائش کے ایک مہینے کے اندر ہی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

ڈاکٹر آنشو بینرجی کا کہنا تھا کہ اگر ہم مختلف نتائج دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں چیزیں مختلف انداز میں کرنی ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے