(لاہور نیوز) خواتین نے پہلے عید کی خوب دل کھول کر شاپنگ کی اور اب خوبصورت اور پر کشش نظر آنے اور اپنے حسن کو نکھارنے کے لیے بیوٹی پارلر کا رخ کر لیا۔
عید سے پہلے بازاروں میں عورتوں اور لڑکیوں کا رش اپنی جگہ ایسے میں خواتین بیوٹی پالر جانا بھول جائیں ایسا نہیں ہو سکتا۔ عید پر چاند چہرہ دیکھنے کے لیے خواتین لاکھوں جتن کرنے میں مصروف ہیں۔ لڑکیاں پلکنگ، اپر لپس، مینی کیور، پیڈیکیور، ہیئر ڈائی، ہیئر اسٹائلنگ کرواتی ہوئی نظر آئی تو وہی بعض خواتین عید پر پر کشش دیکھنے کے لیے فیشل کروانے میں مصروف رہی۔
پارلرز میں وائٹننگ فیشل کی قیمت 2850 ، نارمل فیشل کی قیمت 2000 صرف کلینزنگ کرانی ہے تو قیمت 600 روپے ہے جبکہ بالوں میں لیر کٹ کی قیمت 1650 روپے، مینی کیور اور پیڈیکیور کی قیمت 2200 روپے تک جا پہنچی ہے۔
خواتین کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن عید ایک ایسا موقع ہوتا ہے جس پر دل کرتا ہے سجیں سنوریں ، تیار ہوں اور سب سے خوبصورت دکھائی دیں۔
پالر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عید کی آمد آمد ہے اور کام آج کل عروج پہ جارہا ہے۔
سلون سروسز کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود بھی سیلون میں لڑکیوں کا رش کم نہ ہو سکا ۔
