اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 279.05
  • یورو قیمت خرید: 326.96 قیمت فروخت : 327.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.04 قیمت فروخت : 377.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.56 قیمت فروخت : 201.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.45 قیمت فروخت : 203.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.37
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.84 قیمت فروخت : 75.97
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.15 قیمت فروخت : 911.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فون نمبر لیک، غیر اخلاقی پیغامات سے پریشان ہوں، اداکارہ طوبیٰ انور

28 Dec 2022
28 Dec 2022

(ویب ڈیسک) معروف پروگرام ہوسٹ مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کا موبائل نمبر لیک ہوگیا۔

 

اداکارہ طوبیٰ انور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوریز پوسٹ شیئر کیں جن میں طوبیٰ نے بتایا کہ نمبر لیک ہونے کی وجہ سے انہیں واٹس ایپ پر متعدد نمبرز سے غلط پیغامات بھیجے موصول ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

T-1

طوبیٰ نے مزید لکھا کہ ’کسی انجان شخص نے میرا نمبر لیک کردیا ہے، جس کے بعد مجھے سیکڑوں کی تعداد میں فحش اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجے جارہے ہیں، میں حیران ہوں کہ کیسے لوگ فضول چیزوں کے لیے وقت اور توانائی صرف کرتے ہیں ۔

T-2

اداکارہ  نے کہا مجھے واٹس ایپ پر موصول ہونے والے پیغامات اس قدر غلیظ ہیں کہ انہیں یہاں شیئر بھی نہیں کیا جا سکتا، یہ حرکت دوسروں کر پریشان کرنے والی ہے۔

طوبیٰ نے خوفزدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ڈر ہے کہ کہیں کوئی میرا نمبر ٹریس کرکے میرے گھر تک نہ پہنچ جائے اور مجھے کوئی نقصان نہ پہنچا دے، یہ سب حد سے زیادہ پریشان کن اور تکلیف دہ ہے۔

T-1

انہوں نے مزید لکھا کہ ’دوسروں کی ذاتی معلومات شیئر کرکے انہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے