اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ریور راوی پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

29 Jan 2022
29 Jan 2022

(لاہورنیوز) پنجاب حکومت نے ریور راوی پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں روڈا پراجیکٹ فیصلے کیخلاف اپیل میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ کیس کے تفصیلی فیصلے میں پراجیکٹ کالعدم کرنے کیخلاف اضافی جواز کیساتھ متفرق درخواست دائر کی گئی۔

پنجاب حکومت نے درخواست میں موقف اپنایا کہ مفاد عامہ کہ درخواست میں ریور راوی پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دیا گیا، پنجاب حکومت کو درخواست میں فریق نہیں بنایا گیا، تمام قواعد و ضوابط پورے کر کے منصوبہ شروع کیا گیا، استدعا ہے کہ سپریم کورٹ روڈا سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے