اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.51 قیمت فروخت : 40.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.05 قیمت فروخت : 279.55
  • یورو قیمت خرید: 322.60 قیمت فروخت : 323.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.39 قیمت فروخت : 370.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.61 قیمت فروخت : 192.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.62 قیمت فروخت : 200.98
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.37 قیمت فروخت : 74.50
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 477000 دس گرام : 408900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437247 دس گرام : 374822
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7449 دس گرام : 6393
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

دھواں نہ آواز، پاکستان کی پہلی الیکٹرک موٹر سائیکل

09 Jul 2021
09 Jul 2021

(ویب ڈیسک) بغیر دھویں اور آواز والی پہلی الیکٹرک موٹر سائیکل تیار کر لی گئی ہے۔ بیٹری ڈیڑھ یونٹ بجلی سے مکمل چارج جبکہ 80 کلومیٹر کا فاصلہ طے ہوگا۔ کلچ ہونگے نہ گیئر، قیمت 80 سے 90 ہزار کے درمیان ہونیکا امکان ہے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان میں مقامی طور پر پہلی الیکٹرک موٹر سائیکل کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے 8 جولائی کو ایک تقریب کے دوران کیا۔ اس موٹر سائیکل کا دھواں ہوگا نہ آواز۔

کمپنی کی جانب سے متعدد ماحول دوست بائیکس کو بتدریج متعارف کرایا جائے گا۔ بائیکس کے مختلف ماڈلز جے ای 70، جے ای 70 ایل، جے ای 70 ڈی، جے ای 100 ایل، جے ای 125 ایل، جے ای اسکوٹی اور جے ای سپورٹس بائیک صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

ان سب ماڈلز کی رفتار بھی مختلف ہوگی جو 10 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی اور فل چارج بیٹری پر 60 سے 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکیں گے۔

فی الحال کمپنی کی ایک ای بائیک جے ای 70 کو متعارف کرایا گیا ہے جو ماحول دوست، ایندھن فری، دھواں فری، بے آواز اور آلودگی نہیں پھیلائے گی۔

یعنی یہ موٹر سائیکل ایندھن بچانے کے لیے بہترین ہے اور اسے خاص طور پر پاکستانی صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جے ای 70 مکمل چارج بیٹری پر 80 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکے گی۔ ہموار سڑک پر اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ غیر ہموار روڈ پر 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

اس میں 20 اے ایچ کی پاور بیٹری ہوگی جبکہ موٹر پاور ایک ہزار واٹ ہے۔ موٹر سائیکل کی بیٹری رات بھر میں چارج ہو سکے گی اور اس دوران بجلی کا ڈیڑھ یونٹ خرچ ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ بائیک میں کلچ اور گیئرز نہیں جبکہ زیادہ مرمت کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

پاکستان میں اس ای بائیک کو پاکستان الیکٹروک وہیکل پالیسی 2020۔2025ء کے تحت متعارف کرایا گیا ہے۔

اس موٹر سائیکل کی قیمت کا کوئی باضابطہ اعلان تو نہیں کیا گیا مگر امکان ہے کہ 80 سے 90 ہزار روپے کے درمیان ہو سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے