(لاہور نیوز) اغوں کا شہر لاہور شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا، جہاں شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت میں آئندہ چند روز کے دوران مزید اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہواؤں کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 19 فیصد ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرات 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 143 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو فضائی آلودگی کی معتدل سطح کی نشاندہی کرتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے 8 جون سے 11 جون تک لاہور میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے، زیادہ پانی پینے اور گرمی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کی موجودہ لہر کے باعث بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے تاکہ ہیٹ اسٹروک اور دیگر موسمی اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔
