18 Feb 2020
(لاہور نیوز) اورنج ٹرین کا کرایہ کتنا ہوگا ؟، پنجاب کابینہ اجلاس میں فیصلہ آج ہوگا۔ 22 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیکر اہم اقدامات کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں موٹر وہیکل ترمیمی آرڈیننس بھی زیر غور آئے گا۔ پنجاب آئی ٹی بورڈ کی تنظیم نو کی بھی منظوری دی جائے گی۔
اورنج ٹرین نے کب چلنا ہے اسکا تو ابھی فیصلہ نہیں ہوسکا تاہم اسکے کرائے کے لئے آج کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ اورنج میٹرو کا کرایہ کتنا رکھا جائے، یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اورنج ٹرین کا 40 روپے کرایہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ محکمہ خزانہ اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کرایہ 50 روپے کرنے کےمتمنی ہیں۔
