اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا راولپنڈی میں والہانہ استقبال، سونے کا تاج بھی پیش

24 Nov 2026
24 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی راولپنڈی آمد پر جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا، سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں ہزاروں افراد استقبال کے لیے امڈ آئے، مختلف مقامات پر گل پاشی کی گئی اور خیرمقدمی پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے۔

بازاروں میں ڈھول کی تھاپ اور روایتی پنڈی وال انداز میں وزیراعلیٰ کا خیرمقدم کیا گیا، اس موقع پر گھڑ ڈانس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تاجربرادری نے بھی مریم نواز کا پرجوش استقبال کیا جبکہ خواتین کی بڑی تعداد بھی خیرمقدم کے لیے موجود تھی۔

پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی کے طویل بیرونی راستے پر طلبہ و طالبات نے دونوں اطراف کھڑے ہو کر وزیراعلیٰ کا استقبال کیا، یونیورسٹی گیٹ پر موجود کارکنوں نے مریم نواز کی آمد پر پرجوش نعرے لگائے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو دورہ راولپنڈی کے موقع پر خالص سونے کا خصوصی تاج بھی پیش کیا گیا۔

آل پاکستان رجسٹرڈ سمال جیمز اینڈ جیولری اینڈ ٹول ایسوسی ایشن نے اپنی مدد آپ کے تحت یہ تاج تیار کروایا تھا۔

ایسوسی ایشن کے زونل چیئرمین غلام مصطفیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو سونے کا تاج پہنایا۔

ایسوسی ایشن عہدیداران کے مطابق تاج پیش کرنے کا مقصد وزیراعلیٰ کی راولپنڈی آمد پر خیرمقدم اور اظہار تشکر کرنا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے