اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب اسمبلی میں 74 سال پرانا نہری نظام ختم کر کے جدید خطوط پر استوار کرنے کی تجویز پیش

24 Nov 2026
24 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن احسن رضا خان نے نہری نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہروں کا پرانا نظام ختم کر کے جدید نہری نظام متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

 

احسن رضا خان کا کہنا تھا کہ نہروں کی بحالی نہ ہونے کے باعث پانی ضائع ہو رہا ہے جبکہ کسانوں کے ٹیوب ویلز کے ذریعے زیر زمین پانی کی سطح مسلسل گر رہی ہے، زیر زمین پانی کی گرتی سطح زراعت کے لیے انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہری نظام کی بحالی کے بغیر پانی کے مسائل حل نہیں ہو سکتے، دنیا جدید ٹیکنالوجی میں آگے نکل گئی لیکن ہمارا نہری نظام آج بھی پرانا ہے اور روایتی و دستی طریقہ کار کے تحت چلایا جا رہا ہے۔

احسن رضا خان نے کہا کہ 1952 سے آج تک ہم اپنے نہری نظام کو جدید خطوط پر استوار نہیں کر سکے، نہروں کی پختگی اور بحالی سے پانی کی بڑی مقدار بچائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو نہری نظام کی بہتری اور پانی کے تحفظ پر فوری توجہ دینی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے