19 Nov 2026
(لاہور نیوز) ملت پارک کے علاقہ میں مکان پر قبضہ کی کوشش کرنے پر گلوکارہ شازیہ منظور نے ملزمان کیخلاف درخواست دے دی۔
شازیہ منظور نے تھانے میں دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ چار افراد نے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر دھمکیاں دیں، مسلح افراد نے گھر سے نکالنے اور قبضے کی کوشش کی۔
تھانہ ملت پارک پولیس کا کہنا تھا کہ درخواست مل چکی ہے ،واقعے کی تصدیق کے بعد کارروائی کی جائے گی۔
