اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب میں 24 سی ٹی سکین مشینوں کی خریداری کے خلاف درخواست مسترد

31 Oct 2026
31 Oct 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں 24 سی ٹی سکین مشینوں کی خریداری کے خلاف دائر آئینی درخواست مسترد کر دی۔

جسٹس خالد اسحاق نے ایسٹرن میڈیکل ٹیکنالوجی سروسز کی درخواست پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ تکنیکی، مالی اور پالیسی معاملات میں مداخلت کرنا ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزار نئی خریداری کے عمل میں پنجاب پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) کے قوانین کی خلاف ورزی ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

عدالت نے قرار دیا کہ خریداری کے عمل میں قانونی خلاف ورزی ثابت نہ ہونے کے باعث درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے