اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

وحدت کالونی سے چار سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کو پیاروں سے ملوا دیا گیا

29 Oct 2026
29 Oct 2026

(ویب ڈیسک) وحدت کالونی سے چار سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون نرگس بی بی کو ضلع بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔

انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو تلاش کیا اور ورثا کے حوالے کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے عرصہ دراز سے لاپتہ خاتون کی بازیابی کا ٹاسک دیا تھا، جس پر ایس پی انویسٹی گیشن کو خصوصی ذمہ داری سونپی گئی، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ وحدت کالونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نرگس بی بی کو منچن آباد سے بازیاب کروایا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے خاوند نے 2022 میں اپنی اہلیہ کے اغواء کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کروایا تھا، انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق خاتون کی بینائی کمزور تھی اور وہ اکیلی گھر سے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے نکلی تھیں۔

خاتون کی بحفاظت بازیابی پر ان کے اہل خانہ نے انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے