اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فیکٹری ایریا میں تاوان وصولی کے بعد مغوی شہری رہا

29 Oct 2026
29 Oct 2026

(لاہور نیوز) فیکٹری ایریا میں مبینہ طور پر پانچ افراد نے ایک شہری کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور 60 ہزار روپے تاوان وصول کرنے کے بعد اسے رہا کر دیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ایف آئی آر کے مطابق فیکٹری ایریا کا رہائشی عبداللہ یاسین سنوکر کلب میں بیٹھا تھا کہ افضل چوہان عرف لالی نے اسے موٹرسائیکل پر ملت روڈ چھوڑنے کیلئے کہا، عبداللہ یاسین اسے موٹرسائیکل پر بٹھا کر روانہ ہوا تو ملزم نے مبینہ طور پر اس پر پستول تان لیا اور اسے ایک گھر میں لے گیا۔

مقدمے کے مطابق گھر میں حمزہ علی، علی اور دو نامعلوم افراد بھی موجود تھے، ملزمان نے مبینہ طور پر عبداللہ یاسین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور رقم کا مطالبہ کیا، ایف آئی آر کے مطابق مغوی نے اپنی والدہ کو فون کرکے 60 ہزار روپے منگوائے، جو ملزمان نے وصول کرنے کے بعد اسے رہا کر دیا۔

تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی، پولیس کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے پر مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے