اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایل پی جی کی قیمتیں بلند، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد غائب

27 Oct 2026
27 Oct 2026

(ویب ڈیسک) ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں۔

اوگرا کی جانب سے رواں ماہ ایل پی جی کی قیمت 279 روپے 34 پیسے فی کلو مقرر کئے جانے کے باوجود شہر میں گیس 550 سے 600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، جبکہ متعلقہ ادارے قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں کے مطابق ایل پی جی فروخت کرنے والے دکاندار سرکاری نرخوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جس کے باعث گھریلو صارفین سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ افراد شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ چند روز کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور مسلسل مہنگی ہوتی گیس اب غریب طبقے کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے، مہنگائی سے پریشان خاندانوں کیلئے روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہو چکا ہے۔

دوسری جانب رکشہ ڈرائیور، ہوٹل مالکان، تندور چلانے والے اور ٹھیلے لگانے والے بھی ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گیس مہنگی ہونے سے کاروباری اخراجات بڑھ جاتے ہیں، جس کا اثر بالآخر اشیائے ضروریہ اور مختلف خدمات کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی مقررہ قیمت پر فروخت یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں، ناجائز منافع خوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے